Hopp til innhold

این آر کو سے براہ راست تفریحی نشریات این آر کو ٹی وی اور این آر کو 1 پر مورخہ 2 مئ بوقت آٹھ بجے پیش

این آر کو سے براہ راست تفریحی نشریات این آر کو ٹی وی اور این آر کو 1 پر مورخہ 2 مئ بوقت آٹھ بجے پیش کیا جاۓ گا

Festen etter fasten 2022
Foto: Ole Kaland / Ole Kaland, NRK

پچھلے تین سالوں کی طرح اس سال بھی این آر کو نے مسلمانوں کا تہوار عید بلفطر منانے کی فیصلہ کیا ھے۔ اس سال این آر کو سے منسلک مشہور شخصیات نے اس پروگرام کو مرتب کرنے کی ذمہ داری لی ھے۔ اس ذمن میں وہ ملک کے طول و عرض میں بسنے والوں سے رابطہ کریں گے۔

اس سال ھونے والے پروگرام میں میزبانی کے فرائض ریما عراقی سرانجام دینگیں، پروگرام مارین لیست کے سٹوڈیو سے نشر کیا جاۓ گا۔

ریما کے ساتھ امیر ہاروری ھونگے جو کہ ملک کے طول و عرض سے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے عید کے بارے میں خیالات سے آگاہ کریں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ لوگوں کی بھیجی ھوئ تصاویر، پیغام

تہنیت اور لوگوں کی جانب سے کۓ گۓ سوالوں کے جوابات بھی شامل ھونگے۔

سلمہ ابراھیم کاریسن اور نعمان مبشر براہ راست عید کی تقریبات سے شریک ھونگے جبکہ جامہ وولاسمال اپنے خاندان کی عید کی تقریبات سے شامل رھینگے

اس سال عید کی تقریبات مذید خاص ھونگی کیونکہ پـچھلے دو سالوں سے کووڈ 19 کے باعث بندشوں کی وجہ سے یہ پقریبات بھی متاثر ھوئ تھیں۔ اب جبکہ تقریبا ساری احتیاطی تدابیر ختم ھو گئ ھیں تو لوگ بلا خوف تقریبات میں شامل ھو سکیں گے۔ مجھے ملک کے طول وعرض سے تقریبات کے مناظر آپ تک پہنچانے میں بہت خوش محسوس ھورہی ھے۔ ریما عراقی کا کہنا ھے کہ وہ ئعمان، سلمہ، امیر اور جاما جیسے بہترین شرکا کے ساتھ پروگرام کرنے کا بےچینی سے انتظار کر رھی ھیں، ریما عراقی این آر کو کے پروگرام یورکس کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیتی ھیں۔

ریما 30 اپریل کے پروگرام میں بطور مہمان شامل ھونگے۔ آپ بھی اپنے سوالات پر بھیج سکتے ھیں۔ ir@nrk.no ۔

سلمہ ابراھیم نے کئ سالوں سے عید اپنے روائتی انداذ سے نہیں منائ ھے لیکن پھر بھی وہ اس بات پر خوش ھیں کہ وہ اس پروگرام کا حصہ بننے جارھی ھیں۔ سلمہ، جنکی وجہ شہرت این ار کو کے پروگرام سپر نت کی میزبانی ھے اسکے علاوہ ایم جی پی جونیر، صبح میلاد مسیح اور ایمان کامل کی تلاش جیسے پروگرام بھی کر ـکی ھیں، کہتی ھیں کہ عید سے انکا تعلق ارکے والد کے حوالہ سے ھے جو کہ مسلمان ھیں۔ سلمہ کو یاد ھے کہ بچپن میں انھیں عید پر بہت تحائف ملا کرتے تھےاور عید روائتی انداذ میں منائ جاتی تھی۔

منجھے ھوۓ میزبان نعمان مبشر پچھلے تین سالوں سے رمضان نعمان کے ساتھ کی میزبانی کر رھے ھیں۔ نعمان کا کہنا ھے کہ انھیں اس بات کا افسوس ضرور ہوگا کہ وہ اس دفعہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید نہیں منا سکتے ھیں مگر اس بات پر خوش ھیں کہ وہ عید کی خشیوں میں پورے ملک کے باسیوں کو شریک کریں گے۔

عید کی تقریبات کے بنیادی عناصر میں خاندان اور عزیز و عقارب کا جمع ھونا اور اچھے پکوان ھیں۔ اسی لۓ پروگرام کے دوران عید کے حوالے سے مختلف پکوانوں پر بھی بات ھوگی۔ اس سال سویڈن کی مشہورشف زینہ مرتضی۔ جو کہ انعام یافتہ فوڈ بلاگر اور یو ٹیوبر ھیں، پروگرام میں کھانا بنا رھی ھیں۔ زینہ کا کہنا ھے کہ وہ جو کھانا بنانے جارھی ھیں اسمیں سویڈن کے گھریلو کھانے، لبنانی سالن، چلی کے امپاناڈا،عراقی روٹی، اٹلی کے کوفتے، یونانی سلاد اور مختلف کھانوں کا امتزاج ھوگا۔

پروگرام میں موسیقی کو شامل کیا گیا ھے۔ اسکے علاوہ دیگر مہمانان اور ان مقامی باشندوں سے رابطہ بھی ھوگا جنہوں نے اے ماہ صیام میں روزے رکھے ھیں۔

2020 میں این آر کو پہلی مغربی عوامی نشریاتی ادارہ تھا جس نے تفریحی پروگرام کی مدد سے ید کی تقریبات کر دکھایا۔ اس پروگرام کر پرس میڈیا میں بھی بہت پذیرائ ملی ۔